Tasmi_writes

Add To collaction

28-Sep-2022-تحریری مقابلہ زندگی

زندگی 

میں آپ کو کوئی دستان محبت وغیرہ نہیں سنانے جا رہی اور نہ ہی کوئی لمبی چوڑی نصحیت دوںگی۔بس یہ مان لیں کہ یہ ایک ایسی لڑکی کے زندگی کا چھوٹا سا حصّہ ہے جو اس نے زندگی سے سیکھا ہے بس وہی میں آپ سے شںٔیر کروں گی۔جس میں اسکی باتیں تو ہوں گی وہ نہیں رہوں گی۔اس کے جزبات تو ہوں گے لیکن اسکا نام ونشان نہیں ہوگا۔جو زندگی سے بیزار ہو کر بھی آخر میں اللّٰہ کو ہی اپنا سب کچھ مان لیتی ہے۔ اللّٰہ کی طرف ہاتھ بڑھا لیتی ہے اور اللّٰہ اپنے بندوں کا بڑھا ہوا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑتا کبھی نظر انداز نہیں کرتا تو بس خیر آپ کو آگے پتا چل جائے گا۔۔۔۔۔

زندگی کو کبھی کسی کے لیے برباد نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کسی کو حق دینا چاہیے کہ وہ ہماری زندگی برباد کریں اسے ایک وقت لگا تھا کہ اسکی زندگی برباد ہوگئی اور کچھ نہیں بچا اسکے جینے کی وجہ ختم ہو گئی لیکن کہتے ہیں نہ وقت کبھی ایک سا نہیں ہوتا تو بس وقت نے اسے سنبھال لیا لکین اسکے جزباتوں کو ختم نہیں کر سکا جو آج بھی اسے یاد آتے ہیں تو بے چین ہو جاتی ہے۔اور زندگی نے اسے بہت اچھا سبق سکھایا کہ کبھی کسی غیر محرم کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے اور نہ ہی انکی باتوں میں آ کر ان سے محبت کرنی چاہیے۔اور ویسے اپنی محبت کو اپنے محرم کے لیے بچا کر رکھنا چاہیے اور ہم لڑکیاں تو امانت ہوتی ہیں کسی ایسے شخص کی جو ہمارا ساتھی ہمارا گمگسار ہوتا ہے اور ہمارے درد میں خود بھی تکلیف میں رہتا ہے اور ہمیں امانت میں کبھی خیانت نہیں کرنی چاہیے لیکن اس سے خیانت ہوگئی اسنے کسی ایسے شخص سے محبت کی جو اس کا نہیں تھا جس نے اس کے ساتھ صرف ٹاںٔم پاس کیا لیکن پھر بھی اس نے خود کو سنبھال لیا اور اللّٰہ کے حوالے کر دیا کہ اب اللّٰہ جیسا چاہیے کریں وہ اب وہی کریگی جو اس کا اللّٰہ کہے گا اور اللہ تع کبھی بھی اپنے بندوں کا غلط نہیں چاہتا اور اگر وہ اپنے بندے سے کوئی چیز چھینتا ہے تو اس سے بھی بہترین چیز سے نوازتا ہے لیکن ہم انسانوں کو اسکی بات میں سمجھ آتی ہے اور اسے بھی بعد میں سمجھ آئی کہ جس کے پیچھے وہ بھاگ رہی تھی وہ صرف سحرا تھا وہاں کچھ نہیں تھا وہاں صرف خوار ہونا تھا بلکہ اصل محبت تو اس کے دل میں ہی تھی جہاں صرف اسکا اللہ تھا جہاں صرف اللہ کا حق تھا اور اسنے اللہ کی محبت کو پہچان بھی لیا لیکن اس کی محبت کو دل سے نہ نکال سکی آج بھی وہ اس کے دل میں ایک ایسی جگہ بسا ہوا ہے کہ اسے خود بھی نہیں پتا اسکا مقام کیا ہے وہ کہاں پر ہے جو نکل ہی نہیں رہا۔ کبھی جب وہ بہت خوش ہوتی ہے تو اسکا اقص سامنے آ جاتا اور دکھ میں تو اسکی یاد ہمیشہ ہی آتی ہے ایک عاصیب کی طرح ایسا عاصیب جو دل سے چپک گیا ہے جو اسے اب بیمار نہیں کرتا تو تندرست بھی نہیں ہونے دیتا لیکن اس کی محبت نے اسے ایک سبق ضرور سیکھا دیا کہ کبھی کسی نامحرم کی محبت میں نہیں پڑھنا چاہیے کبھی کسی کے ساتھ اکیلے کہی نہیں جانا چاہیے اور اگر جہاں پر آپ تنہا ہو اور کوئی آ جائے تو وہ جگہ بھی چھوڑ دینی چاہیے کہ ایک لڑکا اور لڑکی کے بیچ ہمیشہ تیسرا شیطان ہوتا ہے جو انسان کے بہکانے میں ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرتا اور اسنے دیکھ بھی لیا یہ چیز اور ایک فاںٔدہ اسے اور پہنچا کہ اسے اللہ مل گیا اسے اپنی اصل محبت مل گئی زندگی کے جینے کا ڈھنگ مل گیا کہ زندگی کبھی کسی ایک کے لیے نہیں رکتی ہمیں ہی آگے بڑھ جانا چاہیے اگر ہم ایک مقام پر کھڑے رہیں تو زندگی ہمیں چھوڑ آگے بڑھ جائے گی اور ہم پیچھے بہت پیچھے رہ جائیں گے اس لیے زندگی میں اگر ایک شخص دھوکہ دے بھی تو اسکے لیے اپنی زندگی نہ برباد کرو بس خود کو اللّٰہ کے سپرد کردی اور زندگی کو انجوائے کرو زندگی ہمارے لیے ہی تو ہمیں عطا کی گئی ہے اور زندگی کو کھل کر جینے کا ہمیں پورا حق ہے کسی کو اتنا حق نہ دو کہ وہ تمہاری زندگی کے ساتھ کھیل جاے اسنے حق دیا اور وہ کھیل گیا اس لیے کسی کو بھی حق نہ دو کی تمہاری زندگی کو مزاق بنا دے بس اپنوں کو یہ حق دو اور اپنوں میں بھی بس ماں باپ اور آگے بہن بھائ اور ایک سچا دوست بس انہیں ہی یہ حق دو اور انکے ساتھ ہی زندگی کو فل انجوائے کرو کیوں یہی تو آپکے زندگی کے مین پارٹ ہوتے ہیں جن کے ساتھ زندگی کے رنگ ملے ہوتے ہیں اور ایک اللّٰہ جو آپکا سچا دوست ساتھی ہوتا ہے جس سے آپ ہر بات شئیر کرو ہر پل اسے اپنے دل میں رکھو بس پھر کوئی ٹینشن ہی نہیں بس سکون ہی سکون ہوگا زندگی میں زندگی کا سکون بس ایک چیز کے اٹھتا ہے وہ ہے نامحرم کی محبت بس اس سے خود کو محفوظ رکھو اور کچھ نہیں بس اور سب سہی ہے زندگی خوبصورت ہو گئی۔دراصل زندگی خوبصورت ہی ہوتی ہے لیکن ہمارے عمل اسے بدصورت بنا دیتی ہے اس لیے اپنے عمال درست رکھو زندگی خوبصورت رہے گی۔ اللہ امان۔۔۔❤️

   16
5 Comments

Asha Manhas

03-Oct-2022 01:48 PM

بہت خوبصورت👌🌹

Reply

Anuradha

29-Sep-2022 11:47 AM

بہت بہت خوب

Reply

Muskan Malik

29-Sep-2022 11:33 AM

ماشاءاللہ❤️ تسمیہ واہ واااااااااا آپ نے بہت خوبصورت لکھا ہے

Reply